مہر خبررساں ایجنسی نے سی این بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی قوت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے کےلیے تجرباتی ایٹمی دھماکوں کی تیاری کررہا ہے کیونکہ اسے امریکہ کی جانب سے حقیقی خطرہ لاحق ہے۔ ٹرمپ اپنے حالیہ بیانات اور انٹرویوز میں متعدد بار شمالی کوریا کے ساتھ بڑی جنگ کا امکان ظاہر کرچکے ہیں جبکہ جزیرہ نما کوریا کے اطراف سمندر میں اب تک امریکہ کی جانب سے بحری بیڑا بھی پہنچایا جاچکا ہے جس میں نیوکلیائی طاقت سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز ’’یو ایس ایس کارل ونسن‘‘ تازہ ترین اضافہ ہے۔ان سب باتوں کے جواب میں شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غیرمعمولی حالات کی موجودگی میں شمالی کوریا کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرے گا اور ’’مخالفین پر زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ برقرار رکھنے کےلیے وہ اپنی ایٹمی طاقت میں بھی اضافہ جاری رکھے گا۔ اس پالیسی کے تحت مزید میزائل تجربات کے علاوہ ایٹمی ہتھیاروں کے تجرباتی دھماکے بھی کیے جائیں گے کیونکہ شمالی کوریا کو امریکہ کی جانب سے حقیقی خطرہ لاحق ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی قوت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے کےلیے تجرباتی ایٹمی دھماکوں کی تیاری کررہا ہے کیونکہ اسے امریکہ کی جانب سے حقیقی خطرہ لاحق ہے۔
News ID 1872191
آپ کا تبصرہ