مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع لیون پینٹا نےشمالی کوریا کے ایٹمی تجربے پر شور اورواویلا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کے لیے ایک شدید خطرہ بن چکا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی دھماکے کی تصدیق کے بعد امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ کو شمالی کوریا سے خطرات لاحق ہیں۔لیون پینٹا کے مطابق امریکہ کو وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے امریکہ کے اتحادی ممالک نے بھی شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے پر تشویش ظآہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ خود پوری دنیا کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے۔ امریکہ اس سے قبل جاپان پر ایٹمی ہتھیار استعمال کرچکا ہے اور دوسرےممالک اب امریکہ کے شرسے بچنے کے لئے ایٹمی ہتھیاروں کا تجربہ کررہے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع لیون پینٹا
شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے پر امریکہ کا شور اور واویلا
مہرنیوز- 12 فروری 2013ء: امریکی وزیر دفاع لیون پینٹا نےشمالی کوریا کے ایٹمی تجربے پر شور اورواویلا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کے لیے ایک شدید خطرہ بن چکا ہے۔
News ID 1815679
آپ کا تبصرہ