مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں روس کا ایک فوجی مشیرہلاک ہوگیا۔ روسی وزارت دفاع نے فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میجر سرگی بورڈوف شامی فوج کے ایک یونٹ کو ٹریننگ فراہم کر رہا تھا۔
روسی سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باغیوں کی طرف سے جب شامی فوج کے کیمپ پر حملہ کیا گیا تو اس وقت میجر سرگی بورڈوف شامی فوج کو ٹریننگ دے رہا تھا۔ جب حملہ ہوا تو اس نے شامی فوج کی کمانڈ سنبھالی اور دہشت گردوں سے لڑائی شروع کردی جس دوران وہ شدید زخمی ہوگیا اور بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گیا۔
شامی فوج کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں روس کا ایک فوجی مشیرہلاک ہوگیا۔
News ID 1871950
آپ کا تبصرہ