مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں آئینی اصلاحات اور ریفرنڈم سے میں ڈکٹیٹر اور آمر نہیں بنوں گا میری جان خطرے میں ہے مجھے کسی وقت بھی موت آسکتی ہے۔ ترکی کے صدر اردوغان کہا ہے کہ ریفرنڈم سے ترکی میں تبدیلی آئے گی، سادہ اکثریت سے جیت بھی آخر جیت ہوتی ہے۔ انہوں نے یورپی یونین تنقید کرتے ہوئے کہا کہا کہ یورپی یونین نے ترکی کیلئے گزشتہ54سال سے دروازے بندرکھے ہیں۔ترکی نے یورپی اتحاد میں شمولیت کیلئے ہر شرط پوری کی مگر اس کے باوجود یورپی اتحاد نے رکنیت نہ دے کروعدہ پورا نہیں کیا۔ بعض یورپی ممالک کے مطابق ترکی کی یورپی یونین میں شرکت اب بالکل معدوم ہوگئی ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی میں آئینی اصلاحات اور ریفرنڈم سے میں ڈکٹیٹر اور آمر نہیں بنوں گا میری جان خطرے میں ہے مجھے کسی وقت بھی موت آسکتی ہے۔
News ID 1871906
آپ کا تبصرہ