مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ سالانہ مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان سالانہ کی بنیاد پر مذاکرات کو کلبھوشن یادیو کے معاملے کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان پیر سے کوسٹ گارڈ اور میری ٹائم سکیورٹی کے درمیان مذاکرات ہونے تھے۔خیال رہے کہ پاکستان نے کلبھوشن کو جاسوس قراردیکر اسے موت کی سزا سنا دی ہےجس پر ہندوستان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کلبھوشن کے معاملے میں کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔۔
ہندوستان نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ سالانہ مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں۔
News ID 1871824
آپ کا تبصرہ