مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ قحط کے شکار صومالیہ میں ہیضہ کی وبا پھیل رہی ہے اور اس ملک میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہونے کا خطرہ اب بہت ہی قریب ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز کے بعد ہیضہ کی بیماری سے21 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 533 ہلاک ہو گئے۔
ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی بین الاقوامی فیڈریشن نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صرف گزشتہ چند دنوں میں صومالی لینڈ کے نیم خود مختار علاقے میں ہیضہ سے28 افراد ہلاک جب کہ دیگر 170 اسپتال میں داخل ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ کار کے دفتر کے ترجمان جنز لیرکی کا کہنا ہے کہ ہیضہ سے ہلاک ہونے والوں کی شرح اموات 2.3 فیصد ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 62 لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ ان میں سے لگ بھگ29 لاکھ افراد شدید بھوک کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ قحط کے شکار صومالیہ میں ہیضہ کی وبا پھیل رہی ہے اور اس ملک میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہونے کا خطرہ اب بہت ہی قریب ہے۔
News ID 1871806
آپ کا تبصرہ