مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے خبردار کيا ہے کہ صوماليہ ميں قحط کے باعث تقريباً 25 لاکھ افراد شديد مشکلات کا شکار ہيں اور اگر بروقت عالمي امداد فراہم نہ کي گئي تو صورتحال مزيد خراب ہو سکتي ہے. انساني ہمدردي سے متعلق اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارک بوڈن نے کہا کہ صوماليہ ميں قحط کے باعث شرح اموات ميں اضافہ ہوا ہے جبکہ لاکھوں بچے غذائيت کي کمي کا شکار ہيں جو دنيا ميں سب سے بلند شرح ہے. انہوں نے کہا کہ تقريباً 323000 بچے جن کي عمريں 5 سال سے کم ہيں، شديد غذائي قلت کا شکار ہيں، جن کيلئے ہنگامي بنيادوں پر امداد کي ضرورت ہے جبکہ پچھلے سال جولائي سے اب تک لاکھوں افراد ہلاک ہو چکے ہيں. ادھر صوماليہ ميں بڑھتي ہوئي دہشت گردي نے بھي صورتحال کو مزيد ابتر کر ديا ہے امریکہ دنیا بھرمیں دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے.
آپ کا تبصرہ