28 جولائی، 2011، 3:03 PM

صومالیہ

صومالیہ میں 25 ہزار بچے غذائی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں

صومالیہ میں 25 ہزار بچے غذائی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں

مہر نیوز- 28 جولائی 2011ء: صومالیہ میں اس وقت 18ہزار بچے غذائی قلت کا شکار ہوکر مختلف بیماریوں کا شکار ہو گئے اور ان بچوں کی تعداد25ہزار سے زیادہ ہونے کا خطرہ ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں اس وقت  18ہزار بچے غذائی قلت کا شکار ہوکر مختلف بیماریوں کا شکار ہو گئے اور ان بچوں کی تعداد25ہزار سے زیادہ ہونے کا خطرہ ہے ۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جنوبی صومالیہ کے قحط زدہ علاقوں میں غذائی قلت کا شکار بچوں کے لیے جہاز کے ذریعے دس ٹن غذائی پیکٹس گرائے گئے۔اقوام متحدہ کی طرف سے صومالیہ کو قحط زدہ قرار دینے کے بعد پہلی بارکینیا کے فضائی راستے سے عالمی ادارہ خوراک نے غذا فراہم کی ۔عالمی ادارے کے مطابق عسکریت پسندوں کے زیر کنٹرول علاقے میں22لاکھ افراد تک امداد فراہم کرنا مشکل ہے۔خشک سالی نے ایتھوپیا،کینیا اور صومالیہ کے اس علاقے کو شدید متاثر کیا ہے جہاں تینوں ممالک کی سرحدیں ملتی ہیں۔اس خطے میں ایک کروڑ 13لاکھ افراد کوا مداد کی ضرور ت ہے۔یونیسف ایمرجنسی پروگرام کے تحت کینیا کے تین لاکھ بچوں کو ویکسنیشن فراہم کر رہا ہے۔

News ID 1369762

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha