11 اپریل، 2017، 12:50 AM

ایران کا شام میں کیمیائی حملے کی بین الاقوامی تحقیقات کرانے کا مطالبہ

ایران کا شام میں کیمیائی حملے کی بین الاقوامی تحقیقات کرانے کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام میں ہونے والے کیمیائی حملے کی بین الاقوامی وغیر جانبدار فریق سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے شام پر امریکہ کے میزائل حملے کی ایک بار پھر مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام میں ہونے والے کیمیائی حملے کی بین الاقوامی وغیر جانبدار فریق سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے شام پر امریکہ کے میزائل حملے کی ایک بار پھر مذمت کی ہے۔ تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران، شام پر امریکی جارحیت اور خان شیخون میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے واقعوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ شام میں مشکوک کیمیائی حملے کی شفاف تحقیقات کے لئے ایک بین الاقوامی کمیٹی تشکیل دی جائیں جو غیرجانبدرانہ اور سائنسی مہارت رکھتی ہو، انہوں نے کہا شام پرامریکی جارحیت کا کوئی منطقی وقانونی جواز نہیں ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں کوئی مشکل نہیں ، یہ سعودی عرب ہے جو علاقہ میں اپنی ناکامیوں اور شکست کا غصہ ایران کے خلاف نکال رہا ہے اور اسلامی ممالک کے خلاف امریکی ظلم و ستم کی حمایت کررہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق خادم الحرمین کو امریکی ظلم و ستم  کی حمایت کرنے پر شرم آنی چاہیے۔

News ID 1871715

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha