9 اپریل، 2017، 1:33 PM

امریکہ نے خصوصی بحری بیڑے کو جزیرہ نما کوریا کی طرف روانہ کردیا

امریکہ نے خصوصی بحری بیڑے کو جزیرہ نما کوریا کی طرف روانہ کردیا

امریکہ نے اپنے خصوصی بحری بیڑے " کارل ونسن اسٹرائیک گروپ" کو جزیرہ کوریا میں تعیناتی کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے اپنے خصوصی بحری بیڑے " کارل ونسن اسٹرائیک گروپ"  کو جزیرہ  کوریا میں تعیناتی کا حکم دے دیا ہے۔ اسٹرائیک گروپ بحری بیڑے میں جنگی جہازوں سمیت بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ امریکی پیسیفک کمانڈ کا کہنا ہے کہ بحری بیڑے کی خطے میں تعیناتی کا مقصد صورتحال پر نہ صرف نظر رکھنا ہے بلکہ اس پر قابو بھی پانا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ عالمی سطح پر بالخصوص جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی پیدا کررہا ہے۔ ادھر شمالی کوریا بھی امریکہ کے ہر خطرے سے نمٹنے کی مکمل تیاری کررہا ہے۔

News ID 1871680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha