7 اپریل، 2017، 12:17 PM

روس نے شام پر امریکی حملے کو کھلی دہشت گردی قراردیدیا

روس نے شام پر امریکی حملے کو کھلی دہشت گردی قراردیدیا

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے شام پر امریکی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور عالمی دہشت گردی قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے شام پر امریکی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور عالمی دہشت گردی قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔روسی صدر نے وہائٹ ہاؤس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکی جارحیت سے روس اور امریکہ کے تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں ۔ امریکہ نے شام میں فوجی کارروائی کرکے وہابی دہشت گردوں کی کھلی حمایت کی ہے۔ روسی صدر کا کہنا ہے کہ شام پر امریکی حملے سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صادق نہیں بلکہ وہ  لفظی طور پر دہشت گردی کے خلاف اور عملی طور پر دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کررہا ہے۔روسی صدر نے کہا کہ شام کے پاس کیمیائی ہتھیار نہیں ہیں شام کے کیمیائی ہتھیار پہلے اقوام متحدہ کی نگرانی میں تباہ کئے جاچکے ہیں ادلب میں کیمیائی گیس کا حملہ دہشت گردوں کی کارروائی ہے جس کے پيچھے خود امریکی ہاتھ بھی ہوسکتا ہے۔

News ID 1871621

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha