مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بار پھر جرمنی اور ہالینڈ پر لفظی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار کہوں گا کہ جرمنی اور ہالینڈ کا رویہ نازی ازم کی ترجمانی کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی اس سے قبل سعودی عرب، قطر اور مغربی ممالک کے ساتھ ملکر شام میں دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا تھا لیکن اسے وہابی دہشت گردوں کی حمایت مہنگی پڑ گئی۔ ترکی کو اس وقت اندرونی مشکلات کا سامنا ہے ۔ ترکی کے پروردہ دہشت گرد آج خود ترکی کے اندر بم دھماکے کررہے ہیں۔ جرمنی ،ہالینڈ ،آسٹریا اور ڈنمارک نے ترک رہنماؤں کو اپنے ممالک میں مقیم ترک شہریوں سے خطاب کی اجازت نہیں دی جس پر ترکی اور یورپ کے تعلقات بہت زيادہ کشیدہ ہوگئے ہیں۔ترک صدر نے ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد یورپ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں نظر ثانی کا اعلان بھی کررکھا ہے۔ ادھر بعض یورپی ممالک نے صاف کہہ دیا ہے کہ ترکی یورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنے کا اہل نہیں ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بار پھر جرمنی اور ہالینڈ پر لفظی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار کہوں گا کہ جرمنی اور ہالینڈ کا رویہ نازی ازم کی ترجمانی کرتا ہے۔
News ID 1871318
آپ کا تبصرہ