مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے سابق ڈکٹیٹر اور معزول صدر حسنی مبارک کو 6 برس بعد فوجی ہسپتال سے رہا کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق حسنی مبارک کے وکیل نے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی 6 سالہ قید کا طویل حصہ سابق مصری صدر نے قاہرہ کے مادی فوجی ہسپتال میں گزارا۔حسنی مبارک کے وکیل کے مطابق ہسپتال سے رہائی کے بعد حسنی مبارک قاہرہ کے علاقے ہیلیوپولس میں واقع اپنے گھر روانہ ہوں گے۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں مصر کی اعلیٰ عدالت نے اپنا آخری فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر حسنی مبارک کو 2011 میں مظاہرین کو قتل کرانے کے مقدمے میں بری کردیا تھا۔
مصر کے سابق ڈکٹیٹر اور معزول صدر حسنی مبارک کو 6 برس بعد فوجی ہسپتال سے رہا کردیا گیا ہے۔
News ID 1871308
آپ کا تبصرہ