مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس کے رکن نے پاکستان اور سعودی عرب کو بھی سفری پابندی کی فہرست میں شامل کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کے اصل کمانڈروں اور بانیوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کے سینئر ری پبلکن رکن مین پیٹر کنگ نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے، جن پر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت سفری پابندی عائد کی ہے۔ نیویارک میں اپنے حلقہ انتخاب کے شہریوں سے خطاب میں کنگ نے کہا کہ بعض پاکستانی اپنے نام، شناخت تبدیل کرکے امریکی امیگریشن اور ویزا بھی حاصل کرلیتے ہیں، اس لیے امریکہ میں دہشت گردوں کے ممکنہ داخلے کیلئے بھی یہ اقدام ضروری ہے۔ اس نے کہا کہ دہشت گردوں کے تمام سرغنوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور سعودی عرب سے دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر مالی امداد بھی ملتی ہے۔
امریکی کانگریس کے رکن کا سعودی عرب کو سفری پابندی کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ
امریکی کانگریس کے رکن نے سعودی عرب اور پاکستان کو بھی سفری پابندی کی فہرست میں شامل کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کے اصل کمانڈروں اور بانیوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔
News ID 1870993
آپ کا تبصرہ