8 مارچ، 2017، 5:38 PM

کابل میں ملٹری اسپتال پر دہشت گردوں کے حملے میں 30 افراد ہلاک اور 70 زخمی

کابل میں ملٹری اسپتال پر دہشت گردوں کے حملے میں 30 افراد ہلاک اور 70 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب ملٹری اسپتال پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 30 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب ملٹری اسپتال پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 30 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب ملک کے سب سے بڑے سردار داؤد خان ملٹری اسپتال پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق پہلے اسپتال کے گیٹ پر زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد ڈاکٹرز کا روپ دھارے دہشت گرد اسپتال میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے اسپتال اور ارد گرد کے علاقے کا گھیراؤ کرکے آپریشن شروع کردیا جو 6 گھنٹے تک جاری رہا، فورسز کے طویل آپریشن کے نتیجے میں 4 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے پاس سے بھاری ہتھیار برآمد ہوگئے ہیں۔حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

News ID 1870951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha