مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سفارتی ڈسٹرکٹ میں واقع ملک کے سب سے بڑے ملٹری اسپتال پردہشت گردوں کے حملے میں دو افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کے بھیس میں دہشت گردوں نے کابل کے سردار داود خان ملٹری اسپتال پر حملہ کردیاا۔ اندر پھنسا ہوا میڈیکل اسٹاف سوشل میڈیا پر فوری مدد کی اپیل کر رہا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق 5 خودکش بمباروں نے ڈاکٹروں کے بھیس میں حملہ کیا، اُن میں سے ایک نے داخلی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ بقیہ دہشت گرد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے اسپتال میں گھس گئے۔ اسی دوران اسپتال کے اندر سے دوسرے دھماکے کی اواز سنی گئی۔
وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان اسپتال کی تیسری اور چوتھی منزلوں پر مقابلہ جاری ہے۔ افغان اسپیشل فورس بھی کارروائی میں حصہ لے رہی ہے، انہوں نے اسپتال کی عمارتوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سفارتی ڈسٹرکٹ میں واقع ملک کے سب سے بڑے ملٹری اسپتال پردہشت گردوں کے حملے میں دو افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1870942
آپ کا تبصرہ