7 مارچ، 2017، 9:48 PM

چين کا جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل نصب کرنے پر امریکہ کو شدید انتباہ

چين کا جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل نصب کرنے پر امریکہ کو شدید انتباہ

چین نےجنوبی کوریا میں اینٹی میزائل سسٹم " تھاڈ" کی تنصیب پر امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تھاڈ کی تنصیب کی پر زورمخالفت کرتے ہیں اور ہم اپنے حفاظتی تحفظات کا بھرپور دفاع کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے میں حق بجانب ہوں گے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے جنوبی کوریا میں  اینٹی میزائل سسٹم " تھاڈ" کی تنصیب پر امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تھاڈ کی تنصیب کی پر زورمخالفت کرتے ہیں اور ہم اپنے حفاظتی تحفظات کا بھرپور دفاع کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے میں حق بجانب ہوں گے ۔ چین نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ " تھاڈ" میزائل سسٹم کی تنصیب سے چین کے آزاد تجارتی زون کی پاسداری اور خطہ کے استحکام کے حوالے سے سوالات جنم لے رہے ہیں ۔ خطے میں اس صورتحال کے نتیجے کے طور پر جو بھی نتائج ہوں یہ ان کا ذمہ دار امریکہ اور جنوبی کوریا ہوں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ کیا نتائج برآمد ہوں گے میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا لیکن جنوبی کوریا کے سرکاری عہدیدار کے مطابق تھاڈ کے تنصیب کے مسئلہ کی وجہ سے جنوبی کوریا کے تجارتی اہداف پر اثر پڑ سکتا ہے جبکہ چین تھاڈ کی تنصیب کو اپنے خلاف امریکی دھمکی کے طور پر لے رہا ہے ۔ چین نے اپنے سیاحتی ذرائع کو جنوبی کوریا کی طرف سے سفر کرنے والے لوگوں کی بکنگ بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں واضح رہے کہ جس دن امریکی فوج نے جنوبی کوریا میں امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم لگانا شروع کیا اور اسی دن شمالی کوریا نے بھی جاپان کے ساحلی علاقہ میں اپنے چار میزائل فائر کر دیئے ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ دنیا کے ہر کونے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

News ID 1870931

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha