4 مارچ، 2017، 10:46 AM

میرے معاملے کا ہیلری کلنٹن کے معاملے سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا

میرے معاملے کا ہیلری کلنٹن کے معاملے سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا

امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کا بھی ذاتی ای میل اکائونٹ استعمال کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اپنے ردعمل میں مائیک پینس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریاستی قوانین کے مطابق کام کیا ہے اور ان کے معاملے کا ہیلری کلنٹن کے معاملے سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کا بھی ذاتی ای میل اکائونٹ استعمال کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اپنے ردعمل میں مائیک پینس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریاستی قوانین کے مطابق کام کیا ہے اور ان کے معاملے کا ہیلری کلنٹن کے معاملے سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا ۔ ہیلری نے خفیہ معلومات کے بارے میں احتیاط سے کام نہیں لیا ۔ اس کے علاوہ جب کانگریس اور دیگر حکام نے ہیلری سے معلومات طلب کیں تو انہوں نے ای میلز کو ضائع کردیا جبکہ میں نے ریاستی قوانین کے مطابق کام کیا۔
واضح رہے کہ ایک امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مائیک پینس ریاست انڈیانا کے گورنر کے طور پر حساس معاملات کے لیے اپنا نجی ای میل اکاؤنٹ استعمال کرتے رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے دہشت گرد حملوں کی صورت میں حکومتی ردعمل کے لیے بھی اپنا نجی ای میل اکاؤنٹ کا استعمال کیا۔

News ID 1870843

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha