25 فروری، 2017، 5:30 PM

امریکی صدر کا میکسیکو کی سرحد پر جلد دیوار تعمیر کرنے کا اعلان

امریکی صدر کا میکسیکو کی سرحد پر جلد دیوار تعمیر کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد سے جلد میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد سے جلد میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایف بی آئی پر کڑی نتقید کرتے ہوئے معلومات افشاکرنیوالوں کوتلاش کرنے کی ایف بی آئی کو ہدایت کی ہے۔
امریکی ذرائع کے مطابق کنزویٹو پولیٹکل ایکشن کانگریس کی تقریب کی سالانہ تقریب سے خطاب میں انھوں نے وعدہ کیا کہ وہ امریکی شہریوں کو ہمیشہ ترجیح دیں گے اور سرحد پر’ایک عظیم دیوار‘ بنائی جائے گی۔
شرکا نے " یو ایس اے" یو ایس اے" کے نعرے لگائے،انہوں  نے کہا ہے کہ درحقیقت ہم اسے جلد شروع کر رہے ہیں،طے شدہ وقت سے پہلے، وقت سے بہت بہت پہلے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دولتِ اسلامیہ (دا‏عش ) کومکمل ختم کرنے کے منصوبے پر بھی کام کر رہے ہیں،غیر ملکی دہشت گرد امریکہ کو نقصان پہنچانے کے قابل نہیں ہوں گے اگر وہ امریکہ کے اندر آ ہی نہیں سکیں گے۔ ادھر معلومات افشاکرنیوالوں کوتلاش کرنے کی ایف بی آئی کو ہدایت کی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ اہم معلومات میڈیاکودی جارہی ہے جوملکی نقصان کاباعث ہوسکتی ہیں،ایف بی آئی اپنے ہی ادار ے میں موجودایسے افرادکو بھی نہیں تلاش کرسکتی،ایف بی آئی حکومتی معاملات افشاکرنیوالوں کوروکنے میں مکمل ناکام ہے۔

News ID 1870704

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha