مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یہودیوں کا امریکی صدرٹرمپ سے بڑھ کرکوئی خیرخواہ نہیں، امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے ملکر ایران کا مقابلہ مل کر کریں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودیوں اوریہودی ریاست کاصدرٹرمپ سے بڑھ کرکوئی خیرخواہ نہیں، فلسطینی اسرائیل کوتوڑنے کی باتیں بندکرکے اسرائیل کو تسلیم کریں، ایران جوہری معاہدے پرامریکی صدرکے چیلنج کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہم امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں سےمل کر ایران کا مقابلہ کریں گے۔ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یہودی آبادکاری تنازعات بڑھانے کاسبب نہیں ہے، فلسطینیوں کایہودی ریاست تسلیم نہ کرنا،امن نہ ہونےکی وجہ ہے،فلسطینیوں کویہودی ریاست کوتسلیم کرناہوگا، فلسطین سے امن معاہدے میں عرب ممالک کوبھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔
صہیونیوں کاصدرٹرمپ سے بڑھ کرکوئی خیرخواہ نہیں/ ایران کا مقابلہ کرنے پر تاکید
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یہودیوں کا امریکی صدرٹرمپ سے بڑھ کرکوئی خیرخواہ نہیں، امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے ملکر ایران کا مقابلہ مل کر کریں گے۔
News ID 1870484
آپ کا تبصرہ