11 فروری، 2017، 11:28 AM

امریکی صدرکا امیگریشن سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کرنے کا فیصلہ

امریکی صدرکا امیگریشن سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر نے7 مسلم ملکوں پر پابندی کا حکم نامہ معطل ہونے کے بعد امیگریشن سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر نے7 مسلم ملکوں پر پابندی کا حکم نامہ معطل ہونے کے بعد امیگریشن سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ نیا حکم نامہ پیر یا منگل کے روز جاری کیا جاسکتا ہے۔ اپنے ملک کو محفوظ بنانے کے لیے جو ضروری ہوگا وہ کریں گے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے پہلے حکمنامہ کو امریکی عدالت نے معطل کردیا تھا، جس میں انہوں نے سات مسلم ممالک کے افراد پر امریکہ میں داخلے کی پابندی عائد کی تھی۔ اس پابندی کو پہلے سیاٹل کی ایک مقامی نے معطل کیا تھا۔
ٹرمپ انظامیہ کی جانب سے اپیل کیے جانے پر سان فرانسسکو کی اپیلز کورٹ نے بھی سیاٹل عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے، تاہم اب ٹرمپ انتظامیہ نے سان فرانسسکو کی عدالت کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ امیگریشن سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کیا جائے گا اور یہ نیا حکم نامہ پیر یا منگل کے روز جاری کیا جاسکتا ہے۔

News ID 1870360

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha