3 فروری، 2017، 3:32 PM

امریکی صدر کا امیگریشن کے حوالے سے مزید سخت اقدامات انجام دینے کا اعلان

امریکی صدر کا امیگریشن کے حوالے سے مزید سخت اقدامات انجام دینے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کو امریکہ کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں وہ امیگریشن کے حوالے سے مزید سخت اقدامات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کو امریکہ کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں وہ امیگریشن کے حوالے سے مزید سخت اقدامات کریں گے۔اطلاعات کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہم ایسا سسٹم تیار کریں گے جس کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ جو بھی شخص امریکہ میں داخل ہو وہ ہمارے مذہبی اقدار اور ذاتی آزادی کو مکمل طور پر قبول کرسکے۔ ٹرمپ نے کہا کہ میری انتظامیہ امریکا میں مذہبی آزادی کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔ٹرمپ نے آسٹریلین وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی تلخ گفتگو کا بھی ذکر رکتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہمیں سخت رویہ اختیار کرنا پڑے گا کیوں کہ دنیا کی ہر قوم نے امریکہ سے فائدہ اٹھایا لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کی حمایت کرکے بتا دیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف نہیں بلکہ وہ عراق، شام ، ایران اور یمن جیسے ملکوں کے خلاف ہے جو دہشت گردی کا شکار ہیں ۔

News ID 1870177

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha