مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلم ممالک کے تارکین وطن پر پابندی کے حکم کے بعد امریکی شہر ہوسٹن میں نسل پرست افراد نے مسجد کو آگ لگادی ہے۔ آگ رات دو بجے لگائی گئی اور آگ لگانے والے لوگ موقع سے فرار ہوگئے۔ نماز گذار نماز فجر کے لئے جس وقت پہنچے تو پوری مسجد جل چکی تھی جس کے بعد نمازیوں نے فٹ پاتھ پر نماز ادا کی۔ شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ باقاعدہ نفرت کی بنیاد پر لگائی گئی۔ امریکی پولیس کے مطابق مختلف پہلوﺅں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم سے یہ سلسلہ شروع ہوا تھا اور اب تک کئی مساجد کو آگ لگائی جاچکی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلم ممالک کے تارکین وطن پر پابندی کے حکم کے بعد امریکی شہر ہوسٹن میں نسل پرست افراد نے مسجد کو آگ لگادی ہے۔
News ID 1870056
آپ کا تبصرہ