مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کے ستائے ہوئے پناہ گزینوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پابندی عائد کردی ہے پابندی کے خلاف پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے میرا دل توڑ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سات مسلم ملکوں کے افراد کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کا حکم نامہ پرامریکی صدر نے دستخط کر دیئے ہیں۔ جس کے خلاف نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ تارکین وطن افراد پرپابندی کے فیصلے نے میرا دل توڑدیا ہے، صدر ٹرمپ تشدد اور جنگ سے متاثرہ خواتین اور بچوں پر دروازے بند کررہے ہیں، یہ بڑا بے یقینی کا دور ہے، ملالہ نے امریکی صدر ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
وہابی دہشت گردوں کے ستائے ہوئے پناہ گزینوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پابندی عائد کردی ہے پابندی کے خلاف پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے میرا دل توڑ دیا ہے۔
News ID 1870037
آپ کا تبصرہ