مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی سپریم کورٹ نے ہندوستان کی تمام ریاستوں میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی سپریم کورٹ نے ملک کی تمام ریاستوں میں گائے کے ذبح پر پابندی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستوں پر جبری قانون نافذ نہیں کیا جاسکتا۔گزشتہ برس ہائی کورٹ نے بھی اس پابندی سے متعلق سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا تاہم ریاست مہاراشٹرا کے مختلف علاقوں میں گائے کے گوشت کے 36 ڈیلرز کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد سپریم کورٹ گائے کے ذبح پر پابندی کو چیلنج کرنے پر مجبور ہو گئی تھی۔
ہندوستانی سپریم کورٹ نے ہندوستان کی تمام ریاستوں میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی کی درخواست مسترد کردی ہے۔
News ID 1870029
آپ کا تبصرہ