25 جنوری، 2017، 5:10 PM

امریکی صدر سے ایٹمی حملے میں پہل کا اختیار واپس لینے کابل کانگریس میں پیش

امریکی صدر سے ایٹمی حملے میں پہل کا اختیار واپس لینے کابل کانگریس میں پیش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اناڑی پن کو دیکھتے ہوئے ڈیموکریٹس نے ایٹمی حملے میں پہل کا اختیار صدر سے واپس لینے کابل کانگریس میں جمع کرا دیا جس کے مطابق ایٹمی حملے میں پہل کا اختیار کانگریس کی منظوری سے مشروط کیا جائے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اناڑی پن کو دیکھتے ہوئے ڈیموکریٹس نے ایٹمی حملے میں پہل کا اختیار صدر سے واپس لینے کابل کانگریس میں جمع کرا دیا جس کے مطابق ایٹمی حملے میں پہل کا اختیار کانگریس کی منظوری سے مشروط کیا جائے گا۔ امریکی ذرائع کے مطابق یہ بل 2ڈیموکریٹ سینیٹرز کی جانب سے کانگریس میں جمع کرایا گیا ہے۔ڈیموکریٹ سینیٹرز کا کہنا تھاکہ انہوں نے یہ بل اس لیے جمع کرایا ہے کہ ٹرمپ صدارتی مہم کے دوران ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے خطرناک دعوے کرتے رہے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ اس حوالے سے امریکی صلاحیتوں سے پوری طرح آگاہ نہیں ہیں۔

News ID 1869971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha