23 جنوری، 2017، 1:57 PM

آستانہ میں شامی حکومت اور باغیوں کے درمیان آمنے سامنے مذاکرات پر اتفاق

آستانہ میں شامی حکومت اور باغیوں کے درمیان آمنے سامنے مذاکرات پر اتفاق

قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام مین قیام امن کے سلسلے میں روس، ایران اور ترکی کے نمائندوں کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ شامی حکومت اور شامی باغیوں کے نمائندوں نے بھی آمنے سامنے مذاکرات پر اتفاق کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام مین قیام امن کے سلسلے میں روس، ایران اور ترکی کے نمائندوں کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ  شامی حکومت اور شامی باغیوں کے نمائندوں نے بھی آمنے سامنے مذاکرات پر اتفاق کرلیا ہے۔ باغی اتحاد کے نائب سربراہ عبد الحکیم بشار نے کہا ہے کہ باغیوں اور شامی حکومت کے نمائندوں میں آمنے سامنے مذاکرات کرنے پر اتفاق ہوگيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام میں قیام امن کے سلسلے میں قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں روس، ایران اور ترکی کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے مذاکرات میں شام مین امن و صلح قائم کرنے کے طریقوں پر غور اور تبادلہ خیال کیا جائے گا مذاکرات کا سلسلہ دو دن تک جاری رہےگا۔

News ID 1869925

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha