20 جنوری، 2017، 11:52 AM

رہبر معظم نے ڈاکٹر ولایتی کو اسلامی آزاد یونیورسٹی بورڈ کا سربراہ مقرر کردیا

رہبر معظم نے ڈاکٹر ولایتی کو اسلامی آزاد یونیورسٹی بورڈ کا سربراہ مقرر کردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کو اسلامی آزاد یونیورسٹی بورڈ کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کو اسلامی آزاد یونیورسٹی بورڈ کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں فرمایا: اسلامی آزاد یونیورسٹی بورڈ کے سابق چیئرمین کےغم انگیز انتقال  اور اعلی اسلامی  انقلابی ثقافتی کونسل کے اساس نامہ میں بورڈ کے سربراہ  کے انتخاب پر خاموشی کے پیش نظرنیز یونیورسٹی کے امور کو جاری و ساری رکھنے کے لئے بورڈ کے رکن جناب ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کو اسلامی آزاد یونیورسٹی بورڈ کا سربراہ مقرر کرتا ہوں امید ہے کہ بورڈ کے تمام اراکین اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں گے۔

News Code 1869848

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha