17 جنوری، 2017، 2:17 PM

تہران میں بحرینی اور نائجیریائی عوام کی حمایت میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ

تہران میں بحرینی اور نائجیریائی عوام کی حمایت میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ

تہران میں بین الاقوامی تنظیم امت واحدہ نے بحرین میں تین جوانوں کی بحرینی حکومت کے ہاتھوں شہادت کے بعد بحرینی عوام کی حمایت اور یکجہتی کے اظہار کے لئے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق تہران میں بین الاقوامی تنظیم  امت واحدہ نے  بحرین میں تین جوانوں کی بحرینی حکومت کے ہاتھوں شہادت کے بعد بحرینی عوام  کی حمایت اور یکجہتی کے اظہار کے لئے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کا اعلان کیا ہے۔

امت واحدہ کے بیان کے مطابق بحرینی حکومت نے بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں  کو تشدد کا رنگ دینے کے لئے دھماکوں کا ڈھونگ رچایا جبکہ دھماکوں کے پيچھے خود بحرینی حکومت کا ہاتھ نمایاں ہے۔ امت واحدہ کے بیان کے مطابق بحرینی عوام اپنے جائز اور جمہوری حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں جنھیں سلب کرنے کے لئے بحرینی حکومت بے جا طاقت کا استعمال کررہی ہے۔ امت واحدہ نے نائجیریا میں بھی شیعہ مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائجیریا کی حکومت نے شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ زکزاکی کو عدالتی فیصلے کے باوجود آزاد نہیں کیا۔ امت واحدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نائجیریا اور بحرین میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف مذکورہ ممالک کی حکومتوں کی  بربریت ، جارحیت  اور ظلم و ستم کو روکنے کے لئے تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بروز بدھ تین بجے سہ پہر کواحتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں تمام مسلمانوں اور حریت پسندوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

News ID 1869789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha