24 دسمبر، 2016، 12:47 PM

پوتین نے امریکی انتخابات میں مداخلت کے دعوؤں کو مسترد کردیا

پوتین نے امریکی انتخابات میں مداخلت کے دعوؤں کو مسترد کردیا

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے امریکی انتخابات میں مداخلت کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ کو جوہری طور پر مضبوط کرنے کے باوجود ان کے صدر بن جانے کے بعد روس اور امریکہ کے تعلقات بہتر ہوجائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے امریکی انتخابات میں مداخلت کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ کو جوہری طور پر مضبوط کرنے کے باوجود ان کے صدر بن جانے کے بعد روس اور امریکہ کے تعلقات بہتر ہوجائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست پر ہیلری کلنٹن اور ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ولادی میر پوتین کا کہنا تھا کہ ان کے حریف تمام محاذوں پر شکست سے دوچار ہیں اور ہر جگہ مجرم تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس عمل کے ذریعے ایک طرح سے وہ اپنی توہین کر رہے ہیں، انہیں پتہ ہونا چاہیے کے شکست کے باوجود وقار کیسے برقرار رکھا جاتا ہے۔

News ID 1869218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha