مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اعلی وفد کے ہمراہ ایشیا کے تین ممالک آرمینیا، قزاقستان اور قرقیزستان کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
صدر حسن روحانی کو نائب صدر جہانگيری اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے ایئر پورٹ سے الوداع کیا ۔ صدر حسن روحانی اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ تہران سے ایروان روانہ ہوگئے ۔
صدر حسن روحانی اس سفر میں ایشیا کے تین ممالک آرمینیا، قزاقستان اور قرقیزستان کے صدور اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خيال کریں گے۔
صدر حسن روحانی اس سفر میں کئي باہمی معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے۔ صدر حسن روحانی پہلے مرحلے میں آرمینیا کے دارالحکومت ایروان میں آرمینیائی صدر اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
آپ کا تبصرہ