مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے دارالحکومت دمشق کی عباد الرحمن مسجد میں عید میلاد النبی (ص) کے جشن میں شرکت کی ۔ شام کی وزارت اوقاف کے وزیر نے شام کے صدر بشار اسد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صدر محترم آّ نے ان دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جنھوں نے پوری دنیا میں دہشت گردی پھیلا رکھی ہے آپ نے شامی قوم کو وہابی دہشت گردوں کے بھیانک اور ہولناک جرائم سے نجات دلانے کے لئے فیصلہ کن اقدام کیا۔ اس نے کہا کہ شام کے علماء اور خطباء شامی صدر کے ساتھ ہیں اس اجلاس میں شام کے مفتی اعظم شیخ احمد بدرالدین حسون بھی موجود تھے۔ بشار اسد نے حال ہی میں اخبار الوطن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلب میں فتح کے بعد ملک کی صورتحال بدل جائے گی۔ واضح رہے کہ روس، ایران اور حزب اللہ لبنان شامی صدر کی حمایت کررہے ہیں جبکہ امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب، قطر اور ترکی شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں ۔
شام کے صدر بشار اسد نے دارالحکومت دمشق کی جامع مسجد میں عید میلاد النبی (ص) کے جشن میں شرکت کی ۔
News ID 1868941
آپ کا تبصرہ