10 دسمبر، 2016، 3:37 PM

کامیاب تجربے کے بعد سولرطیارہ 2018 میں لانچ کرنے کا اعلان

کامیاب تجربے کے بعد سولرطیارہ 2018 میں لانچ کرنے کا اعلان

سورج کی توانائی سے اڑنے والا طیارہ سولر سٹراٹس بنانے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 2018 میں سولر سٹراٹس کو لانچ کردیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سورج کی توانائی سے اڑنے والا طیارہ سولر سٹراٹس بنانے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 2018 میں سولر سٹراٹس کو لانچ کردیا جائے گا۔ طیارہ ایجاد کرنے والے پائلٹ رافیل ڈامجن کی قیادت میں ان کی ٹیم نے شمسی توانائی پر چلنے والی کشتی میں دنیا کے گرد چکر لگایا جسے 2012 میں مکمل کیا گیا جس کے بعد شمسی توانائی میں چلنے والا سولر سٹراٹس طیارہ لانچ کیا جائے گا۔ طیارے میں 2 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور طیارہ زمین سے 25 ہزار فٹ بلندی پر اڑسکتا ہے جب کہ سولر سٹراٹس طیارے کی خاص بات یہ ہے کہ وہ ایک ہی وقت میں 24 گھنٹے سے بھی زائد وقت تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سولرسٹراٹس صرف 28 فٹ لمبا ہے جس میں 32 کلو واٹ کا انجن نصب ہے جب کہ اس میں 20 کلوواٹ ہاور کی لیتھیم آئین بیٹری لگی ہے جسے طیارے کے دونوں پروں پر لگے 72،72 سکوائر فٹ کے سولر سیل چارج کرتے ہیں۔

News ID 1868900

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha