2 دسمبر، 2016، 1:06 PM

ٹوئٹر کی ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی

ٹوئٹر کی ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اشارہ دیا ہے کہ وہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے دی انڈیپنڈنٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اشارہ دیا ہے کہ وہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرسکتی ہے۔ ٹوئٹر ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹس میں سوشل نیٹ ورک کے قوانین کو توڑا تو ان کے اکاﺅنٹ کو بند کردیا جائے گا۔ ٹوئٹر کے بیان میں کہا گیا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ دھمکیاں دیتے رہے یا سائٹ کے اصولوں کو توڑتے رہے تو انہیں سروس کے استعمال سے روک دیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا 'ٹوئٹر قوانین پُرتشدد دھمکیوں، ہراساں کرنے اور نفرت انگیز پوسٹس وغیرہ کی روک تھام کرتے ہیں اور ان پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے اکاﺅنٹس کے خلاف ایکشن لیا جاتا ہے'۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر کے استمال کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

دوسری جانب فیس بک ماضی میں بھی عندیہ دے چکی ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی عائد نہیں کرے گی چاہے وہ سائٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی ہی کیوں نہ کریں۔

News ID 1868717

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha