مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اورامریکہ کےدرمیان تعلقات خاصے پیچیدہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ خواہش کے باوجود پاکستان کادورہ نہیں کرسکے۔
واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات خاصے پیچیدہ ہیں، گزشتہ 8 سال میں خصوصا القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات ناہموار رہے ہیں۔ جوش ارنسٹ نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بہت سے ملکوں کا دورہ کرنے کے بارے میں سوچیں گے اور یقینی طورپران ممالک میں پاکستان بھی شامل ہوگا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نوازشریف کی گفتگو سے متعلق حکومت پاکستان کا اعلامیہ پڑھا ہے لیکن اس کے درست یا غلط ہونے کے بارے میں کوئی رائے نہیں دے سکتا۔
آپ کا تبصرہ