23 نومبر، 2016، 6:08 PM

ٹرمپ کا سفید فام نسل پرستوں سے لاتعلقی کا اظہار

ٹرمپ کا سفید فام نسل پرستوں سے لاتعلقی کا اظہار

امریکہ کے نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں سفید فام نسل پرستوں اوران کی تحریک سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں سفید فام نسل پرستوں اوران کی تحریک سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

امریکی اخبارنیویارک ٹائمزکو دیئے گئے انٹرویومیں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کاسفید فام نسل پرستوں اوران کی تحریک سے کوئی لینا دینا نہیں اورنہ ہی وہ نسل پرستی کی اس تحریک کو مزید موثربنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور کاروباری معاملات میں مفادات کا ٹکرا ؤ نہیں ہو گا، میں نے اپنے کاروبار کے انتظامی امور بچوں کو سونپ دیئے ہیں۔ نومنتخب امریکی صدر نے اس بات کی بھی تردید کی کہ چیف اسٹریٹجسٹ کے طور پر نامزد کیے گئے اسٹیو بینن نسل پرست ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ سمجھتے کہ اسٹیو نسل پرست ہیں تو وہ کبھی انہیں نامزد نہیں کرتے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی میں سفید فام نسل پرستوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ چند روز قبل آل رائٹ گروپ نامی اس تحریک کے حامیوں کو ٹرمپ کی حمایت میں ہٹلر کے نعرے سے مماثلت رکھنے والے ‘ہیل ٹرمپ’ کے نعرے بلند کرتے ہوئے فلمایا گیا تھا۔

News ID 1868512

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha