16 نومبر، 2016، 4:48 PM

امریکہ نے عالمی عدالت جرائم کی تحقیقات کو غیر مناسب قرار دے دیا

امریکہ نے عالمی عدالت جرائم کی تحقیقات کو غیر مناسب قرار دے دیا

امریکہ نے افغانستان میں جنگی جرائم سے متعلق عالمی عدالت جرائم کی تحقیقات کو مسترد کرتے ہوئے غیر مناسب قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں جنگی جرائم سے متعلق عالمی عدالت جرائم کی تحقیقات کو مسترد کرتے ہوئے غیر مناسب قرار دے دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی جانب سے امریکی فوجیوں کےخلاف تحقیقات کو مناسب نہیں سمجھتے، جنگی جرائم کے الزامات کی ہم خود تحقیقات کررہےہیں، کسی بھی دوسرے ملک کی طرح امریکہ میں تحقیقات اور احتساب کا مربوط نظام موجود ہے۔

گزشتہ روز انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ امریکہ افغانستان میں جنگی جرائم میں ملوث ہوسکتا ہے، امریکی فوج اورسی آئی اے نے زیرحراست افراد سے تفتیش میں جو طریقے اپنائے، وہ تحقیقات کےلیے معقول بنیاد فراہم کررہے ہیں۔ جنگی جرائم کے الزامات کی وسیع پیمانے پرتحقیقات پرغورکررہے ہیں۔

News ID 1868350

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha