مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی شہرنجران میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر دوشکا دو بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجیوں کے ٹھکانے پر میزائل سے حملہ کیا جس میں متعدد سعودی فوجی واصل جہنم ہوگئے۔ ادھر یمنی فورسز نے رجلا فوجی پوسٹ پرزلزال 3 میزائل سے حملہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمنی فورسز کی استقامت نے سعودی عرب کے حوصلوں کو پست کردیا ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب نے شہری آبادیوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔
یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی شہرنجران میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر دوشکا دو بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔
News ID 1868329
آپ کا تبصرہ