مہر خبررساں ایجنسی نے الاخباریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی مسلح افواج نے دمشق کے اطراف میں خان الشیخ علاقہ میں وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے کئی درجن دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ہے جبکہ ادلب میں دہشت گردوں کے درمیان آپسی لڑائی بھی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ادلب کے شہروں اریحا اور معرہ النعمان میں دہشت گرد گروہ احرارالشام اور جندالاقصی کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس میں متعدد دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے ہیں ۔ دونون دہشت گرد گروہوں میں اس وقت لڑائی شروع ہوئی جب جند الاقصی گروہ نے احرار الشام کا مذاق اڑایا ۔ ادھر دمشق کے اطراف میں خان الشیخ علاقہ پر شامی سکیورٹی دستوں نے قبضہ کرلیا ہے اورشامی فوج نے اس علاقہ میں آپریشن کے دوران کئی درجن دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا ہے۔ ادھر شامی جنگي طیاروں نے بھی ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
شام کی مسلح افواج نے دمشق کے اطراف میں خان الشیخ علاقہ میں وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے کئی درجن دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ہے جبکہ صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے درمیان آپسی لڑائی بھی جاری ہے۔
News ID 1868291
آپ کا تبصرہ