13 نومبر، 2016، 12:14 AM

ایران کی پاکستان کی درگاہ نوارنی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ایران کی پاکستان کی درگاہ نوارنی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حب میں واقع درگاہ شاہ نورانی پر وہابی دہشت گردوں کی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خـررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں  حب میں واقع درگاہ شاہ نورانی پر وہابی دہشت گردوں کی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔قاسمی نے حب میں واقع درگاہ شاہ نورانی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ اور متحدہ اقدام پر تاکید کی۔واضح رہے کہ پاکستان میں سرگرم خونخوار وہابی دہشت گردوں نے  شیعہ مسلمانوں کی عبادگاہوں کی بے حرمتی کے بعد سنی مسلمانوں کے مقدس مقامات اور عبادتگاہوں کو بھی نشانہ بنانا  شروع کردیا ہے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں وہابی دہشت گردوں نے درگاہ شاہ نورانی میں دھماکے کرکے 50 سے زائد سنی اور شیعہ زائرین کو ہلاک اور 100 سے زائد کو زخمی کردیا ہے ہلاک اور زخمیوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

News ID 1868276

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha