مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں 58 ویں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے جس میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ امریکی عوام آج اپنے 58 ویں صدر کو منتخب کرنے جارہے ہیں جس کے لیے مختلف ریاستوں میں پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے، پولنگ کا آغاز روایتی طور پر ریاست نیو ہیمپشائر کے 3 قصبوں سے ہوا، جہاں ووٹر اجتماعی طور پر پولنگ اسٹیشنز پہنچے اور انہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جس کے بعد مختلف ریاستوں میں بتدریج پولنگ شروع ہوتی جارہی ہے۔ امریکی صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن اور ٹرمپ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اور دونوں ہی اپنی کامیابی کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ بلوم برگ کی طرف سے جاری نئے سروے میں ہلیری کو 44 اور ٹرمپ کو41 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے، فوکس نیوز کے سروے کے مطابق 48 فیصد لوگ ہیلری اور 44 فیصد ٹرمپ کے حمایتی ہیں جب کہ سی این این کے سروے میں ریاست پنسلوینیا اور نیوہیمپشائر میں بھی ہیلری آگےہیں۔
امریکہ میں 58 ویں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے جس میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
News ID 1868154
آپ کا تبصرہ