2 نومبر، 2016، 11:49 PM

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 33 مزدور ہلاک

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 33 مزدور ہلاک

چین کے علاقے جنشانگو میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 33 مزدور ہلاک جب کہ 2 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے علاقے جنشانگو میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 33 مزدور ہلاک جب کہ 2 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق چین کے سرکاری حکام نے جنوب مغربی علاقے جنشانگو میں واقع کوئلے کی نجی کان میں ہونے والے دھماکے میں 33 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں صرف 2 افراد ہی زندہ بچ سکے ہیں جب کہ باقی افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ مقامی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ حادثے کا شکار ہونے والی کان کے قریب کانوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل جنشانگو میں کوئلے کی کان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا تھا جس کے بعد کان میں موجود افراد کی تلاش کے کے لئے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی تھیں۔

News ID 1868036

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha