مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے شمالی علاقے انر منگولیا میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 32 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔چین کے شمالی علاقے انر منگولیا کی کان میں مزدور کام کر رہے تھے کہ گیس بھر جانے سے اچانک دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 32 مزدور ہلاک اور 149 پھنس گئے جنہیں امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے باہر نکالا۔ چین میں حکومت کی جانب سے سردیوں میں کوئلے کی ڈیمانڈ پوری کرنے اور قیمت نیچے لانے کے لئے پراڈکش کی اجازت ملنے کے بعد سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل چین کے شمال مشرقی صوبے ہلونجیانگ میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 21 مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔
چین کے شمالی علاقے انر منگولیا میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 32 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1868765
آپ کا تبصرہ