1 نومبر، 2016، 5:16 PM

عراقی فورسز کا موصل کے پہلے محلے میں داخلہ/ ریڈیو اور ٹی وی کی عمارت پر قبضہ

عراقی فورسز کا موصل کے پہلے محلے میں داخلہ/ ریڈیو اور ٹی وی کی عمارت پر قبضہ

عراقی فورسز نے صوبہ نینوا کا 1440 کلو میٹر علاقہ آزاد کرالیا ہے جبکہ عراقی فورسز موصل کے پہلے محلے میں داخل ہوگئی ہیں اور موصل میں ٹی وی کی عمارت پر قبضہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے عراقی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے صوبہ نینوا کا 1440 کلو میٹر علاقہ آزاد کرالیا ہے جبکہ عراقی فورسز موصل کے پہلے محلے میں داخل ہوگئی ہیں اور موصل میں ریڈیو اور  ٹی وی کی عمارت پر قبضہ کرلیا ہے۔ عراقی فورسز نے موصل میں  ریڈيو اور ٹی وی کی عمارت پر عراقی پرچم نصب کردیا ہے عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے موصل کے جنوبی حصہ میں 778 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے عراقی فورسز کے مطابق انھوں نے دہشت گردوں کی 166 گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم جیدر العبادی نے کل کہا تھا کہ عراقی فورسز موصل میں داعش کا سر قلم کردیں گی اور موصل کے شہریوں کو دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے گی انھوں نے کہا کہ عراقی فورسز شہریوں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

News ID 1868004

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha