مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں 15 جولائی کوناکام فوجی بغاوت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،ترک حکام نے فتح اللہ گولن سے منسلک ہونے کے شبہ میں مزید 10 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو فارغ کردیا ہے ذرائع کے مطابق ترک حکومت نے اب تک ایک لاکھ افراد کونوکریوں سے برطرف یا جیل بھیج دیا ہے ۔ ترک حکومت کے سرکاری بیان کے مطابق فارغ کئے گئے سرکاری ملازمین میں اساتذہ اورہیلتھ ورکرزبھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترک حکومت نےاب تک ناکام بغاوت میں ملوث 37 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار جبکہ ایک لاکھ سرکاری اہلکاروں کو عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔
ترکی میں 15 جولائی کوناکام فوجی بغاوت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،ترک حکام نے فتح اللہ گولن سے منسلک ہونے کے شبہ میں مزید 10 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو فارغ کردیا ہے ذرائع کے مطابق ترک حکومت نے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کونوکریوں سے برطرف کر دیا ہے ۔
News ID 1867951
آپ کا تبصرہ