مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام کے قتل عام کے پیش نظر سعودی عرب میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن بننے کی اہلیت اور صلاحیت نہیں ہے یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ اقدامات جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ نے ایک بیان میں انسانی حقوق کونسل میں سعودی عرب کی دوبارہ رکنیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حقوق انسانی کونسل میں موجودگی سے اس کونسل کی اہمیت ختم ہوجائے گی کیونکہ اس کونسل میں سعودی عرب جیسا ملک رکن بن گیا ہے جو یمن میں آشکارا انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے انسانی حقوق کونسل کا دوبارہ رکن بننے پر سعودی عرب کی شدید مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ ڈیڑھ سال سے یمن میں بھیانک جرائم کا ارتکاب شروع کررکھا ہے جس میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام کے قتل عام کے پیش نظر سعودی عرب میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن بننے کی اہلیت اور صلاحیت نہیں ہے یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ اقدامات جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔
News ID 1867874
آپ کا تبصرہ