24 اکتوبر، 2016، 10:49 AM

عراقی پارلیمنٹ نے شراب پر مکمل پابندی عائد کردی

عراقی پارلیمنٹ نے شراب پر مکمل پابندی عائد کردی

عراقی پارلیمنٹ نے شراب کی فروخت، درآمداد اور پیداوار پر پابندی کا قانون منظور کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے شراب کی فروخت، درآمداد اور پیداوار پر پابندی کا قانون منظور کرلیا ہے۔ کے مطابق شراب پر پابندی کے حامی زور دے رہے ہیں کہ ایسا کرنا آئین کے مطابق ہے جو کہ اسلامی قوانین کی خلاف ورزی سے روکتا ہے۔تاہم مخالفین نے زور دیا ہے کہ ایسا کرنا اسلام کے ان قوانین کی خلاف ورزی ہے جو اقلیتوں کو ان کے رسم و رواج کے مطابق زندگی گزارنے کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ عراقی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت اس قانون کو منظور کیا ہے ایک عیسائی ایم پی یونادم کانا کا کہنا تھا کہ 'ایک قانون آج منظور ہوا اور آرٹیکل 14 کو قانون کا حصہ بنایا گیا جو ہر قسم کی شراب کی فروخت، درآمداد اور پیداوار پر پابندی سے متعلق ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف 1 کروڑ سے ڈھائی کروڑ دینار یا 8 ہزار سے 20 ہزار ڈالر جرمانہ کیا جائے گا۔

News ID 1867806

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha