مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار کی ریاست راکھائین میں فوج نے جھڑپ کے دوران 10 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق میانمار فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کی سرحد کے قریب گاؤں کیٹ ییو پین میں جاری فوجی آپریشن کے دوران متعدد افراد نے فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔ فوج کے مطابق حملہ آوروں کے پاس بندوقین، لاٹھیاں اور چاقو تھے۔
فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 10 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا، جن کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
خیال رہے کہ 9 اکتوبر کو بنگلہ دیش کی سرحد سے منسلک میانمار کی سرحدی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، جس کے بعد میانمار کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔
آپ کا تبصرہ