6 اکتوبر، 2016، 12:25 PM

کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں 3علیحدگی پسند ہلاک

کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں 3علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستانی فوج نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک آرمی کیمپ پر حملہ کرنے والے 3 3علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک آرمی کیمپ پر حملہ کرنے والے 3 3علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے جمعرات 6 اکتوبر کی صبح 5 بجے کے قریب لینگیٹ میں واقع ایک آرمی کیمپ پر حملہ کیا، جس کا اہلکاروں نے بھرپور جواب دیا۔

رپورٹ میں ایک فوجی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا کہ حملہ آوروں نے 30 راشٹریہ رائفلز کیمپ کی 2 پوسٹوں پر حملہ کیا، جس کے بعد فورسز اور حملہ آوروں میں آدھے گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران 3 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

گذشتہ 5 دنوں کے دوران ہندوستان کے فوجی کیمپ پر یہ دوسرا حملہ ہے، اس سے قبل اتوار کو بارہ مولہ میں ایک آرمی کیمپ پر حملے کے نتیجے میں ہندوستانی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حالیہ کچھ دنوں سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے۔

گذشتہ ماہ 18 ستمبر کو ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے اوڑی میں آرمی کیمپ پر حملے  کے نتیجے میں 18 فوجی ہلاک ہوئے تھے جبکہ 4 حملہ آوروں کو بھی مار دیا گیا تھا۔

News ID 1867399

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha