5 اکتوبر، 2016، 2:57 PM

وکی لیکس کا امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے 10 لاکھ خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا اعلان

وکی لیکس کا امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے 10 لاکھ خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا اعلان

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے کہا ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات سے پہلے دس لاکھ خفیہ دستاویزات جاری کردی جائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے کہا ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات سے پہلے دس لاکھ خفیہ دستاویزات جاری کردی جائیں گی۔  وکی لیکس کی دسویں سالگرہ پر برلن میں منعقدہ تقریب میں جولین اسانج کا کہنا تھا کہ اب وکی لیکس گزشتہ تین امریکی حکومتوں سے متعلق دستاویزات منظرعام پرلائےگی جو اگلے دس ہفتوں میں جاری کردی جائیں گی تاہم انہوں نے اس تاثر کی تردید کی کہ خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا مقصد ہیلری کلنٹن کی ساکھ کو خراب کرنا ہے۔ تنظیم کی دسویں سالگرہ جولین اسانج نے مستقبل میں جنگ،تیل،گوگل اورنگرانی سے متعلق دستاویزات جاری کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ جولین اسانج  2012 سے برطانیہ میں ایکوا ڈور نامی ملک کے سفارت خانے میں پناہ گزین ہیں اور امریکہ کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

News ID 1867381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha